پاکستان کی معروف اداکارہ ماریہ واسطی نے بھارت کی شوبز انڈسٹری سے متعلق اہم انکشاف کیا ہے۔
حال ہی میں پاکستان کی معروف اداکارہ ماریہ واسطی نے اپنے ایک انٹرویو کے دوران کہا ہے کہ ’ میں نہیں سمجھتی کے پاکستان اور بھارت کی شوبز انڈسٹری کا آپس میں موازنہ کیا جانا چاہیے ‘۔
یہ بھی پڑھیں؛ ماریہ واسطی کی بولڈ تصاویر کس نے شیئر کی تھیں؟ اداکارہ کا کئی سالوں بعد اہم انکشاف
انہوں نے کہا کہ’بھارت میں شوبز انڈسٹری میں کام کرنے کے مواقع پاکستان کی نسبت زیادہ ہیں، وہاں پر لوگ اپنے فنکاروں کے کام کو عزت دیتے ہیں وہ فن کو زندگی کا ایک حصہ سمجھتے ہیں جبکہ ہمارے ملک میں صورتحال مختلف ہے‘۔
ماریہ واسطی نے کہا کہ’ہم کیا کر رہے ہیں، ہم اسکرین پر لوگوں کو وہی دکھاتے ہیں جوکہ ہمارے معاشرے میں ہورہا ہے لیکن یہاں لوگ ان سب چیزوں کو حرام سمجھتے ہیں‘۔
انہوں نے کہا کہ ’ میں ایسے لوگوں کو جب یہ سمجھانے کی کوشش کرتی ہوں کہ جو کچھ بھی ڈراموں اور فلموں میں دِکھایا جارہا ہے وہ ہمارے معاشرے کی حقیقت ہے تو وہ لوگ مذہبی پہلو بتانے لگتے ہیں‘۔
یہ بھی پڑھیں؛ پاکستان کی معروف اداکارہ ماریہ واسطی کی غیر اخلاقی ویڈیو لیک ہو گئی
اداکارہ ماریہ واسطی نے کہا کہ ’ پاکستان میں شوبز انڈسٹری کی ترقی کے لیےابھی بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے‘۔
