Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پٹھان کی اصل کمائی کتنی ہے؟ شاہ رخ کا دلچسپ ردعمل

بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان کی بلاک بسٹر فلم پٹھان نے بھارت کے ساتھ ساتھ دنیا بھر کے باکس آفس پر بھی اپنا سکہ منوا لیا ہے۔

گزشتہ روز شاہ رخ خان نے ٹوئٹر پر فینز کے ساتھ لائیو سیشن رکھا اور ان کے سوالات کے جواب دئیے ۔

اس موقع پر ایک سوشل میڈیا صارف نے کنگ خان سے سوال کیا کہ ’پٹھان کی اصل کمائی کتنی ہے؟

جس کا جواب شاہ رخ خان نے انتہائی دلچسپ اندا ز میں دیتے ہوئے کہاکہ 5 ہزار کروڑ پیار، 3 ہزار کروڑ تعریفیں، 3250 کروڑ جپھیاں ، 2 بلین مسکراہٹیں اور ابھی مزید گنتی جاری ہے ۔

ساتھ ہی انہوں نے مداح سے پوچھا کہ تیرا اکاوؤٹنٹ کیا بتاتا ہے؟

یہ بھی پڑھیں: ‘شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ نے بھارت میں انقلاب برپا کردیا’

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ کنگ خان کی ایکشن سے بھرپور فلم’پٹھان‘ نے امریکا میں اکیڈمی ایوارڈز کے لیے نامزد تمام بہترین فلموں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں: پٹھان میں شاہ رخ اور سلمان کے ڈائیلاگ لکھنا کیوں مشکل لگا؟ رائٹر نے بتادیا

متعلقہ خبریں

Exit mobile version