Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مریم نفیس کی شوہر کے ہمراہ خوبصورت تصاویر وائرل

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ مریم نفیس کی تصاویر سوشل میڈیا پر پھیلی ہوئی ہیں جو کہ مداحوں کی توجہ کا مرکز بنی دکھائی دے رہی ہیں۔

حال ہی میں اداکارہ مریم نفیس نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹا گرام پر شوہر کے ہمراہ کچھ تصاویر پوسٹ کیں جس کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

شیئر کی گئی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ اور اُن کے شوہر نے سفید رنگ کا مشرقی لباس زیبِ تن کیا ہوا ہے جس میں دونوں بہت خوبصورت لگ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مریم نفیس کی والدہ کس عمر میں اُن کی شادی کروانا چاہتی تھیں؟

اس سے قبل اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹا گرام پر چند تصاویر پوسٹ کی تھیں۔

شیئر کی گئی تصاویر میں اداکارہ نے گلابی رنگ کا مشرقی لباس زیبِ تن کیا ہوا تھا جس میں وہ بہت خوبصورت لگ رہی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارائیں ’جسم فروش‘ نہیں، مریم نفیس کاصارف کو کرارا جواب

یاد رہے کہ پاکستان کی مشہور و معروف اداکارہ مریم نفیس سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جس کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند بھی کیا جاتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version