Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ٹک ٹاکر سحر حیات کی شوہر کے ہمراہ ویلنٹائن ڈے مناتے تصاویر وائرل

پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر سحر حیات کی شوہر کے ہمراہ ویلنٹائن ڈے مناتے تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔

حال ہی میں ٹک ٹاکر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر چند تصاویر پوسٹ کی ہیں جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔

شیئر کی گئی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹک ٹاکر سحر اپنے شوہر سمیع ارشد کے ہمراہ ویلنٹائن ڈے کے موقع پر کیک کاٹ رہی ہیں۔

تصاویر کے کیپشن میں ٹک ٹاکر سحر نے لکھا ہے کہ ہیپی ویلنٹائن ڈے، جب سے آپ میری زندگی میں آئے ہیں ہر دن پیار اور محبت کا دن لگتا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ آپ کو حاصل کر کے سکون حاصل ہو گیا ہے، ہمیشہ میرے ہی رہیے گا، باقی آپ کو پتا ہے کہ خیر ہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version