بلوچستان کے ضلع کوہلو میں اغوا کے بعد 11 افراد کو قتل کردیا گیا، مقتولین چمالنگ کول مائنز میں مزدوری کرتے تھے۔
پولیس کے مطابق واقعہ تحصیل جاندران کے علاقے ہوسڑی میں پیش آیا، جہاں اغوا کے بعد 11 افراد کو قتل کردیا گیا، تمام مقتولین مزدور تھے اور چمالنگ کول مائنز میں کام کرتے تھے۔
ایس پی کوہلو طیب اقبال کے مطابق قتل ہونے والے 2 افراد کی شناخت ہوچکی ہے جبکہ دیگر کی شناخت کا عمل جاری ہے، مقتولین کی میتیں ڈی ایچ کیو ہسپتال کوہلو منتقل کرنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے۔
ایس پی کوہلو کا کہنا ہے کہ علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔
