Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بالی ووڈ کنگ نے پہلے ویلنٹائن ڈے پر اہلیہ کو تحفے میں کیا دیا تھا؟

بھارت کے مشہور و معروف اداکار شاہ رخ خان نے بتادیا ہے کہ اپنی اہلیہ گوری خان کو پہلے ویلنٹائن ڈے پر کیا تحفہ دیا تھا؟

  حال ہی میں بالی ووڈ کے معروف اداکار شاہ رخ خان نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر سوال جواب کا ایک سیشن رکھا جس میں ایک صارف نے سوال کیا کہ آپ نے پہلے ویلنٹائن ڈے پر اہلیہ کو تحفے میں کیا دیا تھا؟

یہ بھی پڑھیں؛ شاہ رخ خان کا عفت عمر کے نام محبت بھرا پیغام؛ ویڈیو وائرل

جواب میں کنگ خان کا کہنا تھا کہ ’ 34 برس قبل کی بات ہے، جب پہلی بار ویلنٹائن ڈے کے موقع پر گوری خان کو کان کی گلابی بالیاں بطور تحفہ دی تھیں ‘۔

یہ بھی پڑھیں: پٹھان میں شاہ رخ اور سلمان کے ڈائیلاگ لکھنا کیوں مشکل لگا؟ رائٹر نے بتادیا

  واضح رہے کہ شاہ رخ خان اور گوری خان نے 25 اکتوبر 1991ء میں شادی کی تھی، ان کی اہلیہ ہندو ہیں اور دونوں کی کامیاب شادی کو 32 سال کا عرصہ گزر چکا ہے۔

Exit mobile version