پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامورخوبرو اداکارہ اقرا عزیز کی مزاحیہ ویڈیو کے سوشل میڈیا پر چرچے ہو رہے ہیں۔
اقرا عزیز نے حال ہی میں اپنے میک اپ آرٹسٹ کے ساتھ ایک میم ریل شیئر کی جسے مداح خوب پسند کرر ہے ہیں ۔
اداکارہ اقرا عزیز کےمداح ان کے اس مزاحیہ ڈانس کو خوب پسند کر رہے ہیں ، اس کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ اپنے میم پارٹنر زین زیدی جو کہ ان کےمیک اپ آرٹسٹ ہیں کو مزاحیہ انداز میں ڈانس کرنے پر مجبور کر رہی ہیں ، جس پر وہ عجیب ردعمل کا اظہار کر رہے ہیں ۔
اقرا عزیز نے اپنے کیریئر کا آغاز 2014 میں ایک معاون اداکارہ کے طور پر کیا اور پھر مختصر وقت میں کئی سپر ہٹ ڈراموں میں بہترین اداکاری سے سب کے دل جیت لئے۔
یہ بھی پڑھیں: اداکارہ اقراء عزیز نے فیروز خان کے حوالے سے چشم کشا انکشاف کردیا
ڈرامہ سیریل ’سنو چندا‘ میں ان کے کردار کو اب تک بے حد پسند کیا جاتاہے۔
ان کے حالیہ ڈرامے، خدا اور محبت 3 نے تین ارب سے زیادہ ویوز کے ساتھ ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔
