Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

میں اب اسلام نہیں چھوڑ سکتی، راکھی ساونت

بالی ووڈ کی معروف رقاصہ اور اداکارہ راکھی ساونت نے کہا ہے کہ میں اب اسلام نہیں چھوڑ سکتی۔

اداکارہ راکھی ساونت نے بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں ہر مسلمان نوجوان لڑکے لڑکی کو کہوں گی کہ جمعے کے علاوہ باقی نمازیں بھی پڑھیں۔

انہوں نے کہا کہ عادل کو نماز کے لیے کھینچ کر لاتی تھی اور کہتی تھی کہ نماز پڑھ لو ورنہ شیطان پکڑ لے گا۔

یہ بھی پڑھیں: راکھی ساونت نے شرلین چوپڑا سے معافی مانگ کر تعلق بحال کر لیا

ان کا کہنا تھا کہ عادل جمعے کے علاوہ کوئی نماز نہیں پڑھتا تھا، میں ہاتھ پاؤں جوڑتی تھی، میں نے اپنا فرض پورا کیا۔

اداکارہ راکھی ساونت نے کہا کہ جنہیں زیادہ دکھ ہیں وہ تہجد کی نماز بھی پڑھیں، میں یوٹیوب سے دیکھ کر ساری نمازیں پڑھتی ہوں۔

بالی ووڈ کی معروف رقاصہ اور اداکارہ راکھی ساونت کا مزید کہنا تھا کہ عادل کی وجہ سے میں نے اسلام قبول کیا، عادل نے مجھے دھوکا دیا لیکن میں اسلام نہیں چھوڑ سکتی۔

یہ بھی پڑھیں: راکھی ساونت کی ماں کو قتل کیا گیا؟ اداکارہ نے بڑا الزام عائد کردیا

متعلقہ خبریں

Exit mobile version