Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

طنزیہ گانے پر معروف گلوکارہ کو پولیس کا نوٹس

طنزیہ گانے پر بھارت کی معروف گلوکارہ کو پولیس نے نوٹس جاری کر دیا ہے۔

حال ہی میں بھارت کی معروف بھوج پوری گلوکارہ نیہا سنگھ راٹھور نے اپنے وائرل ہونے والے گانے ‘یو پی میں کا با’ کو کچھ تبدیل کرکے اپ لوڈ کیا تھا۔

گانے میں انہوں نے45 سالہ پرمیلا ڈکشٹ اور اس کی 20 سالہ بیٹی نیہا کی موت اور گھر جلانے کا ذکر کیا تھا۔

   اس گیت کے سامنے آتے ہی یو پی پولیس منگل کی شب گلوکارہ نیہا سنگھ راٹھور کے گھر پہنچی اور ان پر الزام عائد کیا کہ وہ امن اور سماجی ہم آہنگی کی صورتحال خراب کرنے کی مرتکب ہوئی ہیں، اب انہیں اس نوٹس کے ذریعے تین دن کا وقت دیا گیا ہے کہ وہ اس کا جواب دیں۔

واضح رہے کہ اس مزاحیہ گانے میں گلوکارہ نے کانپور میں یو پی کے وزیراعلیٰ یوگی ادیتہ ناتھ حکومت کی جانب سے لوگوں کے مکانات گرانے اور انہیں بے دخل کرنے کی مہم پر طنز کیا تھا۔

گانے میں جن خواتین کا ذکر کیا گیا وہ دونوں خواتین  گزشتہ ہفتے بے دخلی مہم کے دوران پولیس کی جانب سے جھونپڑی کو جلائے جانے کے باعث اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھی تھیں۔

Exit mobile version