آبنائے ہرمز میں بحری بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے نتیجے میں 2 آئل ٹینکرز میں زوردار دھماکے ہوئے جس کے بعد دونوں جہازوں میں آگ لگ گئی۔
رپورٹس کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دھماکوں کی زد میں آنے والے آئل ٹینکرز کی تعداد 3 ہو گئی ہے۔
دوسری جانب ایرانی بحریہ کے کمانڈر نے دعویٰ کیا ہے کہ دو ایرانی بحری جہازوں کو امریکی بحری دستوں کی تحویل سے آزاد کرا لیا گیا ہے۔
ایرانی کمانڈر نے مزید کہا کہ رہبرِ انقلابِ اسلامی کے حکم کے مطابق آبنائے ہرمز کی بندش برقرار رہے گی۔
