Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اکشے کمار نے اپنی زندگی کا انتہائی اہم فیصلہ کرلیا

بالی ووڈ کے معروف اداکار اکشے کمار نے اپنی زندگی کا انتہائی اہم فیصلہ کرلیا ہے۔

حال ہی میں بھارت کے معروف اداکار اکشے کمار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’ میں نے زندگی میں جو کچھ کمایا ہے،  جو مقام اور عزت حاصل کی ہے وہ مجھے اپنے ملک سے ملی ہے اور میں خوش نصیب ہوں کہ  مجھے اس کے بدلے میں اپنے ملک کیلئے کچھ کرنے کا  موقع  ملا ‘۔

یہ بھی پڑھیں: سلمان خان اور اکشے کمار کی نئی ویڈیو کی سوشل میڈیا پر دھوم

انہوں نے کہا کہ ’ بہت تکلیف ہوتی ہے جب لوگ سچ جانے بنا آپ پر تنقید کرتے ہیں، میری کینیڈین شہریت کے معاملے پر بھی لوگوں نے ایسا ہی کیا اور اسباب معلوم کیے  بنا ہی مجھے بے جا تنقید کا نشانہ بنایا گیا ‘۔

اکشے کمار نے کہا کہ ’ 90 کی دہائی میں ان پر ایک بہت ہی برا دور آیا تھا جب ان کی ایک کے بعد ایک فلمیں فلاپ ہوتی گئیں اور لگاتار 15 فلاپ فلمیں دینے کے بعد وہ مایوس ہو گئے تھے۔ تب انہیں لگا کہ اتنی ناکامی کے بعد یہاں کام تو ملنا نہیں اور جینے کیلئے کام تو کرنا پڑیگا، اس دوران کینیڈا میں مقیم ایک دوست نے انہیں مشورہ دیا کہ وہ کینیڈا آجائیں ‘۔

اداکار نے کہا کہ ’ دوست کے مشورے پر انہوں نے کینیڈا جانے کیلئے درخواست دی اور ان کی درخواست قبول ہو گئی لیکن وہاں جانے کے بعد پیچھے رکی ہوئی ان کی دو فلمیں ریلیز ہوئیں اور خوش قسمتی سے دونوں بہت ہی ہٹ  فلمیں ثابت ہوئیں جس کے بعد دوست نے انہیں دوبارہ مشورہ دیا کہ واپس جاکر اپنے کیرئیر کیلئے مزید محنت کرو اور پھر میں واپس آگیا ‘۔

یہ بھی پڑھیں: اکشے کمار اور ٹائیگر شروف کی ڈانس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا

انہوں نے کہا کہ ’ میں تو بھول ہی گیا تھا کہ مجھے پاسپورٹ تبدیل کرنا چاہیے لیکن اب میں نے اپنی کینیڈین شہریت ترک کرنے اور اپنا پاسپورٹ تبدیل کرنے کیلئے درخواست دے دی ہے ‘۔

Exit mobile version