Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

جنت مرزا نے عمر بٹ سے متعلق نیا انکشاف کردیا

پاکستان کی معروف ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا نے عمر بٹ سے متعلق نیا انکشاف کردیا ہے۔

حال ہی میں پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر جنت مرزا نے اپنے ایک انٹرویو میں سابقہ منگیتر عمر بٹ کے ساتھ منگنی ٹوٹنے کی وجہ بتائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ’ہم نے باہمی رضامندی سے منگنی ختم کی ہے، یہ کوئی پبلسٹی اسٹنٹ نہیں ہے اور نہ ہی مجھے اس قسم کی کسی پبلسٹی کی ضرورت ہے ‘۔

جنت مرزا نے کہا کہ ’اس فیصلے میں ہم دونوں کی رضامندی شامل تھی، اگر دو لوگوں کے درمیان معاملات صحیح سے نہیں چل رہے ہوں تو انھیں اپنے راستے الگ کرلینے چاہئیں ‘۔

یاد رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں ٹک ٹاکر جنت مرزا نے عمر بٹ سے منگنی ختم کرنے کا اعلان کیا تھا، جس کی تصدیق عمر بٹ نے بھی اپنی انسٹا اسٹوری سے کی تھی۔

بعد ازاں جنت مرزا نے منگنی ختم کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے عمر بٹ پر دھوکا دینے کے الزامات عائد کئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں؛ جنت مرزا کی علیشبہ انجم کیساتھ نئی ڈانس ویڈیو وائرل

اس سے قبل ٹک ٹاکر کی جانب سے اپنے آفیشل اکاؤنٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ جنت مرزا انسٹا گرام پر کافی متحرک نظر آتی ہیں اور اپنی نئی تصاویر اور ویڈیوز شئیر کرتی رہتی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version