Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان کی معیشت تباہی کا شکار؛ علی ظفر کا حکومت کو اہم مشورہ

پاکستان کے معروف گلوکار علی ظفر نے تباہی کا شکار معیشت کو بہتر بنانے کیلئے حکومت کو اہم مشورہ دیا ہے۔

حال ہی میں پاکستان کے معروف گلوکار علی ظفر نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا ہے کہ ’ پاکستان کو سیاحت کے شعبے پر توجہ دینی چاہیے کیونکہ صرف اسی ایک شعبے سے ہی ملک کے لیے کافی آمدنی حاصل ہو سکتی ہے ‘۔

  اُنہوں نے لکھا کہ’ہمارے ملک کے شمالی علاقے بہت حیرت انگیز ہیں، شمالی علاقوں کے علاوہ گوادر پر دبئی کی طرح بیلٹ تیار کریں کیونکہ اگر متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب یہ کام کر سکتے ہیں تو ہم کیوں نہیں کر سکتے؟ ‘

یہ بھی پڑھیں؛ جاوید اختر کے متنازعہ بیان پر علی ظفر کا ردعمل سامنے آگیا

علی ظفر نے لکھا کہ ’ کئی بار رہنما اور سیاسی جماعتیں ضروری اور جرات مندانہ قدم نہیں اٹھاتی ہیں کیونکہ وہ خوفزدہ ہیں کہ اپوزیشن نظریاتی بحث کو ان پر حملہ کرنے اور پوائنٹ اسکور کرنے کے لیے استعمال کرے گی‘۔

گلوکار علی ظفر نے لکھا کہ ’ میں سمجھتا ہوں کہ ملک کے لیے جو بھی کام بہتر ہو وہ کرنا چاہیے کیونکہ ملک معاشی خوشحالی پر ہی قائم رہتے ہیں‘۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version