پاکستان کے معروف اداکار شان شاہد کی بھانجی کی اپنی سالگرہ مناتے ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔
حال ہی میں پاکستان کے معروف اداکار شان شاہد کی بھانجی نتالیا کی اپنی سالگرہ مناتے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس کے بعد وہ شدید تنقید کا شکار ہیں۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سالگرہ کی تقریب میں شریک لوگ ایک دوسرے پر ہولی کے تہوار کی طرح رنگ پھینک رہے ہیں۔
دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین کا شدید تنقید کرتے ہوئے کہنا ہے کہ یہ سالگرہ منانے کا کون سا طریقہ ہے؟ یہ سالگرہ کی تقریب نہیں بلکہ ہولی کا تہوار لگ رہا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل نتالیا نے اداکارہ حرا خان کی شادی میں بالی ووڈ کے گیت ’رام چاہے لیلا‘ پر رقص کیا تھا اور اس کی وجہ سے میڈیا کی شہ سرخیوں میں آئی تھیں۔
