Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

جمائما کا پاکستانیوں کے نام خصوصی پیغام جاری

چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے پاکستانیوں کے نام خصوصی پیغام جاری کردیا ہے۔

 حال ہی میں چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے ٹوئٹر پر اپنی فلم کے حوالے سے لکھا ہے کہ میری فلم واٹس لَو گوٹ ٹو ڈو ود اٹ؟ پاکستان میں ریلیز ہو گئی ہے۔

انہوں نے پاکستانیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’ہماری فلم میں پاکستانی اداکارہ سجل علی کی سنسنی خیز اداکاری دیکھیں ‘۔

واضح رہے کہ جمائما گولڈ اسمتھ کی فلم 24 فروری کو ریلیز ہوئی تھی لیکن فلم کو پاکستان میں ریلیز نہیں کیا گیا تھا۔

بعدازاں پاکستانی گلوکار شہزاد رائے نے جمائما کو ان کی فلم پر  مبارکباد دیتے ہوئے سوال کیا تھا کہ پاکستان میں یہ کب ریلیز کی جائے گی؟

اس وقت جمائما گولڈ سمتھ نے کہا تھا کہ میری فلم کو 3 مارچ پاکستان میں ریلیز کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version