پاکستان فلم انڈسٹری کی ماضی کی معروف اداکارہ صاحبہ نے بتادیا ہے کہ ان کے خیال میں پاکستانی انڈسٹری میں نمبر ون اداکار اور اداکارہ کون ہے؟
حال ہی میں پاکستان فلم انڈسٹری کی ماضی کی معروف اداکارہ صاحبہ نے ایک انٹرویو کے دوران پاکستان کے بہترین اداکار اور اداکاراؤں کے نام بتائے۔
انٹرویو کے دوران صاحبہ سے پوچھا گیا کہ ان کے خیال میں پاکستانی انڈسٹری میں نمبر ون اداکار اور اداکارہ کون ہے؟
یہ بھی پڑھیں؛ ریمبو اور صاحبہ کے امریکہ میں سیر سپاٹے؛ تصاویر وائرل
سوال کے جواب میں اداکارہ صاحبہ کا کہنا تھا کہ ماہرہ خان پاکستان کی سب سے بڑی سپُر اسٹار ہیں کیونکہ انہوں نے وہ شہرت حاصل کی ہے جو نہ کسی نے کی ہے اور نہ مستقبل میں کوئی اداکارہ حاصل کر سکتی ہے۔
صاحبہ نے انڈسٹری کی دیگر اداکاراؤں کی تعریف کرتے ہوئے صبا قمر اور سجل علی کی اداکاری کی تعریف کی جبکہ اداکاروں میں فیروز خان کی اداکاری کی تعریف کی ہے۔
