پاکستان کے معروف گلوکار علی ظفر نے وومنز ڈے پر خواتین کو منفرد انداز میں خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
حال ہی میں پاکستان کے معروف گلوکار علی ظفر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جسے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔
ویڈیو میں علی ظفر نے خواتین کیلئے ایک خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج وومنز ڈے کے موقع پر میں نے ایک نظم لکھی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 19 برس کی عمر میں علی ظفر نے عائشہ کو منانے کے لیے کونسا گانا لکھا؟
خواتین کے لئے علی ظفر کی پیش کی جانے والی نظم کے بول کچھ یوں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں؛ جاوید اختر کے متنازعہ بیان پر علی ظفر کا ردعمل سامنے آگیا
ہم پیدا انسان ہوتے ہیں
بندے کا پتر بناتی ہو تم
اوقات تو باہر ہو جائیں
تو میٹھا سا چھتر لگاتی ہو تم
تم ہی سے ہے رونق، تم ہی سے ہے رنگ زندگی کا
میں گر جاوں بھی اگر، مجھے چلنا سیکھاتی ہو تم
بیڑا غرق ہو اسکا جو تمہیں رولائے کبھی
آنکھوں میں آنسو لیے ، دوسروں کو ہنساتی ہو تم
جو میرا تعلق، مجھ سے کبھی منقطع ہو جائے تو میرے دل پے ہاتھ رکھ کے مجھے بتاتے ہو تم
میں ہر دن اس صبح کا انتظار کرتا ہوں جس دن جگتے ہی میرے لئے بال بناتی ہو تم
