Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اشنا شاہ کی شادی کی ان دیکھی تصاویر و ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل

پاکستان کی معروف اداکارہ اشنا شاہ کی شادی کی ان دیکھی تصاویر و ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔

حال ہی میں پاکستان کی معروف اداکارہ اشنا شاہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر چند نئی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کی ہیں جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ushna Shah-Amin (@ushnashah)

شیئر کی گئی تصاویر میں ان کے علاوہ شادی میں شرکت کرنے والے پاکستانی اداکاروں کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

اس سے قبل پاکستان کی معروف اداکارہ اشنا شاہ کے برائیڈل ڈریس کی ڈیزائینر وردھا سلیم نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی۔

 ویڈیو میں انہوں نے کہا تھا کہ ’ اشنا شاہ نے اس ڈریس کو ڈیزائین کرنے سے پہلے خود بتایا کہ وہ اپنی شادی کے دن کیسا جوڑا زیب تن کرنے کی خواہش رکھتی ہیں ‘۔

یہ بھی پڑھیں: جمائما اداکارہ اشنا شاہ کی شادی پر افسردہ کیوں ہوگئیں؟

 وردھا نے کہا تھا کہ ’ اشنا شاہ کا برائیڈل ڈریس مغلیہ طرز سے متاثر ہوکر ڈیزائین کیا گیا ہے، جس میں بارڈز میں ڈولی، مغل موٹیوو، چاند اوربالا سمیت دیگر اشکال کو ایمرائیڈری اور ستاروں کے کام سے ڈیزائین کیا ‘۔

ڈیزائینر نے کہا تھا کہ ’ میں نے اشنا شاہ  سے پوچھا کہ سرخ رنگ کے کس شیڈ پر برائیڈل ڈریس تیار کرنا ہے؟؟ اس پر بھی کافی بات کی گئی اور لہنگے کا سرخ رنگ اشنا کی مرضی سے ہی منتخب کیا گیا ‘۔

Pakistani actor Ushna Shah slams those who criticised her for wearing an Indian-style red lehenga for wedding | Lifestyle News,The Indian Express

وردا نے کہا کہ ’ اشنا شاہ کے لہنگے میں لیدرایپلک ورک کو بھی شامل کرتے ہوئے لہنگے کو ڈیزائین کیا گیا، اس پر کورے، دپکے کا کام کیا گیا، جبکہ گولڈن کے مختلف شیڈز اور سلور، میرون رنگ بھی شامل کیے گئے ‘۔

 

 

متعلقہ خبریں