Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اداکار ستیش کوشک کے انتقال کے بعد کمرے سے مشکوک ادویات ملنے کا انکشاف

 بالی ووڈ کے معروف اداکار ستیش کوشک کے انتقال کے بعد پولیس نے ان کے کمرے سے مشکوک ادویات ملنے کا دعویٰ کیا ہے۔

   بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ہولی کھیلنے کے بعد دہلی کے علاقے بجواسن کے جس فارم ہاؤس پر ستیش کوشک نے دیگر اداکاروں کے ہمراہ پارٹی کی تھی، وہاں کے کمرے سے کچھ مشکوک ادویات برآمد ہوئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں؛ بھارت کے لیجنڈری اداکار دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے

 پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ ادویات کو ٹیسٹ کے لیے بھجوا دیا گیا ہے البتہ ستیش کوشک کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد اس بات کا تعین کیا جاسکے گا کہ آیا ان ادویات کا اداکار کی موت سے کوئی لینا دینا ہے یا نہیں۔

واضح رہے کہ معروف اداکار ستیش کوشک کو نئی دہلی میں کار میں سفر کے دوران دل کا دورہ پڑا جس کے باعث وہ 66 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

یہ بھی پڑھیں؛ سلمان خان کا ستیش کوشک کے انتقال پر اظہارِ افسوس

اس کے علاوہ ان کی موت کی خبر سب سے پہلے بالی وڈ اداکار اور ستیش کے قریبی دوست انوپم کھیر نے اپنی ٹوئٹ کے ذریعے دی تھی۔

Exit mobile version