Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کرینہ اور رنبیر کپور کا کرن جوہر سے متعلق اہم انکشاف

بھارت کے معروف اداکاروں کرینہ اور رنبیر کپور نے فلم ساز کرن جوہر کے بارے میں اہم انکشاف کیا ہے۔

 حال ہی میں بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کرینہ کپور  کے شو ’واٹ ویمن وانٹ‘ کے سیزن 4 کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

 اس سیزن میں ان کے کزن اور اداکار رنبیر کپور، کامیڈین کپل شرما، اداکار شیفالی شاہ اور کانٹنٹ کریئٹرز نہاریکا این ایم سمیت دیگر کئی ڈیجیٹل کانٹنٹ کریئٹرز شامل ہوں گے۔

 یہ بھی پڑھیں: اداکار وویک اوبرائے نے ماضی میں کرینہ کپور کی مدد کیسے کی تھی؟

واٹ ویمن وانٹ 4 کے ٹریلر میں کرینہ اور رنبیر کپور کو گفتگو کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے کہ ان کی خراب شہرت کی وجہ کرن جوہر ہیں۔

اس کے علاوہ ٹریلر میں کپل شرما نے ٹوئٹر کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ وہ چڑیا ہے جس نے ان کے طوطے اُڑا دیے۔

Exit mobile version