Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عوام پاکستان میں قبل از وقت انتخابات چاہتے ہیں؟ علی ظفر کا سوال

پاکستان شوبزانڈسٹری کے گلوکار، اداکار اور پروڈیوسر علی ظفر نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر لوگوں سے رائے پوچھی ہے کہ کیا لوگ پاکستان میں قبل از وقت انتخابات چاہتے ہیں؟

ٹوئٹر پر علی ظفر نے لکھا کہ 75 سال سے زیادہ ہو چکے ہیں، ہمیں فیصلہ کرنا ہے کہ ہم جمہوریت ہیں یا نہیں۔

گلوکار نے لکھا کہ عوام کو خود کے لیے فیصلہ کرنے کا حق ہے یا نہیں۔

انہوں نے مزید لکھا ہے کہ آئیے ایک بار حتمی فیصلہ کریں اور آگے بڑھیں تاکہ توقعات اسی کے مطابق رکھی جائیں۔

یہ بھی پڑھیں: بچپن سے چاہتا تھا کہ لوگ میرے کام کی وجہ سے میری عزت کریں، گلوکار علی ظفر

یہ بھی پڑھیں: کلام ’ بلغ العلیٰ بکمالہ ‘ علی ظفر نے کس کی خواہش پر پڑھا؟ گلوکار نے بتادیا

 

متعلقہ خبریں

Exit mobile version