Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کورونا وائرس کا شکار ہو گئیں

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کرن کھیر کورونا وائرس کا شکار ہو گئی ہیں۔

حال ہی میں بھارت کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی چندی گڑھ سے رکنِ پارلیمنٹ کرن کھیر نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اپنے مداحوں کو آگاہ کیا ہے کہ وہ کورونا وائرس کا شکار ہوگئی ہیں۔

کرن کھیر نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے لہٰذا، جو لوگ بھی میرے ساتھ رابطے میں تھے براہ کرم اپنا کورونا ٹیسٹ کروائیں‘۔

اس سے قبل بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کرن کھیر 2021ء میں بلڈ کینسر کی ایک قسم مائیلوما کا شکار ہوئی تھیں تاہم وہ صحتیاب ہوگئیں اور پھر سب سے زیادہ دیکھے جانے والے رئیلٹی شو ’انڈیاز گاٹ ٹیلنٹ‘ میں بطور جج نظر آئیں۔

Exit mobile version