Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستانی ڈیزائنر کا لباس پہننے پر سوارا بھاسکر بھارت کیلئے شرمندگی قرار

پاکستانی ڈیزائینر کا لباس پہننے پر سوارا بھاسکرکو ملک کیلئے شرمندگی قرار دے دیا گیا۔

بھارتی اداکارہ سوارا بھاسکر کو اپنی شادی کے موقع پر پاکستانی ڈایزائنرعلی ذیشان کا لہنگا پہننے پر سوشل میڈیا میں کافی ٹرولنگ کا سامنا ہے۔

اداکارہ کی جانب سے ایک وڈیو شیئر کی گئی، جس میں وہ اپنی شادی کے لہنگے میں موجود ہیں جسے ایک پاکستانی فیشن ڈیزائنر نے بنایا ہے۔

پوسٹ کے کیپشن میں بھاسکر نے سرحد پار سے ایسے بہترین لباس بھیجنے پر پاکستانی ڈیزائنر کا شکریہ ادا کیا ہے جو متعدد سوشل میڈیا صارفین کو پسند نہیں آیا۔

یہ بھی پڑھیں: سوارا بھاسکر اداکارہ دیپیکا اور شاہ رخ خان کی حمایت میں بول پڑیں

ایک صارف نے لکھا ’پاکستان سے پریم کچھ زیادہ ہی ہے‘ جبکہ ایک صارف نے ان کے عمل کو ملک کیلئے شرمندگی قرار دیا۔

 

 

متعلقہ خبریں

Exit mobile version