Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

انڈسٹری میں 20 برس مکمل ہونے پر زید خان فینز کے مشکور

بالی ووڈ اداکار زید خان انڈسٹری میں اپنے کیرئیر کے بیس سال مکمل ہونے پر فینز کے مشکور ہیں۔

سپر ہٹ فلم ’میں ہوں نہ‘ میں شاہ رخ خان  کے چھوٹے بھائی کا کردار ادا کرکے شہرت حاصل کرنے والے زید خان نے  انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی محبت کی وجہ سے انڈسٹری میں 20 برس مکمل کرچکا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اگلے 20 سال بہت زبردست ہونے والے ہیں، زید نے اپنی بہن اور ریتک روشن کی سابقہ اہلیہ سوزین خان کا بھی شکریہ ادا کیا۔

یاد رہے کہ زید نے 2003 میں ’چرا لیا ہے تم نے‘ سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا۔

ان کی مشہور فلموں میں میں ہوں نا، دس اور فائٹ کلب: ممبرز اونلی شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version