پاکستان کی معروف اداکارہ ثنا فخر کا معنی خیز پیغام سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے۔
حال ہی میں اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر پوسٹ کی ہے جس میں ایک چوزہ انڈے کے خول کو توڑتا ہوا باہر آرہا ہے۔
شیئر کی گئی تصویر کے کیپشن میں اداکارہ نے لکھا ہے کہ ’ ٹوٹنے کا مطلب ہمیشہ زندگی ختم ہونا نہیں ہوتا، کبھی کبھی ٹوٹنے کا مطلب زندگی کا آغاز بھی ہوتا ہے ‘۔
اس سے قبل پوسٹ میں اداکارہ ثنا فخر کا کہنا تھا کہ ’ اللہ کبھی دو اچھے لوگوں کو الگ نہیں کرتا اور اگر کبھی علیحدگی ہوتی ہے تو اس کا مطلب ہے ان میں سے کوئی ایک منافق ہے ‘۔
انہوں نے کہا تھا کہ ’ کچھ رشتے ایسے ہوتے ہیں جنہیں زندگی میں لازمی توڑنا پڑتا ہے اگر ایسا نہ کیا جائے تو بہت کچھ اور ٹوٹ جاتا ہے اور پھر اسے ٹوٹے ہوئے رشتے کے ساتھ آپ کو زندگی گزارنی پڑتی ہے ‘۔
