Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اداکار اکشے کمار سے متعلق افسوسناک خبر آگئی

بالی ووڈ کے معروف اداکار اکشے کمار سے متعلق افسوسناک خبر آگئی ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ کے معروف اداکار اکشے کمار اپنی نئی آنے والی فلم ’چھوٹے میاں بڑے میاں‘ کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے جس کے بعد شوٹنگ روک دی گئی۔

میڈیا کا کہنا ہے کہ اکشے کمار کے گھٹنے میں چوٹ لگی ہے جس کے بعد ان کے گھٹنے پر حفاظتی کٹ باندھ دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛اداکار اکشے کمار نے مسلسل فلمیں فلاپ ہونے کے باعث اپنی زندگی کا انتہائی اہم فیصلہ کرلیا

  واضح رہے کہ بڑے میاں چھوٹے میاں کی ہدایت کاری کے فرائض علی عباس ظفر انجام دے رہے ہیں، اس فلم میں اکشے کمار اور ٹائیگر شیروف کے ساتھ سوناکشی سنہا، جھانوی کپور، مانوشی چھلر، پرتھوی راج سوکومرن، کبیر ودیگر شامل ہیں۔

Exit mobile version