Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کرن ارجن میں سلمان خان سے متعلق ڈائریکٹر کا حیران کُن انکشاف

بالی ووڈ کی مشہور فلم ’ کرن ارجن ‘ کے ڈائریکٹر راکیش روشن نے سلمان خان سے متعلق حیران کن انکشاف کیا ہے۔

حال ہی میں بالی ووڈ کی مشہور فلم ’ کرن ارجن ‘ کے ڈائریکٹر راکیش روشن نے انڈین آئیڈل سیزن 13 کے شو میں شرکت کی جہاں میزبان کی جانب سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ نے کبھی کسی اداکار کو فلم آفر کی جو وہ نہیں کر سکے کسی وجہ سے؟

یہ بھی پڑھیں: کیارا کا فلمی دنیا میں کوئی نہیں پھر سلمان خان سے ان کا کیا تعلق ہے؟

 سوال کے جواب میں بالی ووڈ کے معروف ڈائریکٹر راکیش روشن نے انکشاف کیا کہ ’ کرن ارجن فلم میں اجے دیوگن تھے سلمان خان کے رول میں اور فلم کا نام کائنات تھا لیکن اجے دیوگن فلم کا حصہ نہیں بن سکے مصروفیت کی وجہ سے تو سلمان خان کو کاسٹ کیا اور بعد میں فلم کا نام بھی تبدیل کر دیا‘۔

انہوں نے کہا کہ ’  فلم کہو نہ پیار ہے میں پہلے کرینہ کپور کو شامل کیا جانا تھا لیکن وہ دستیاب نہ تھیں تو امیشا پٹیل کو شامل کیا گیا ‘۔

یہ بھی پڑھیں: سلمان خان سے ملاقات کے لئے مداح کا انوکھا انداز

واضح رہے کہ راکیش روشن نے 2013 میں آخری بار بیٹے ہریتھک روشن کی فلم کرش تھری ڈائریکٹ کی تھی۔

Exit mobile version