Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شاہ رخ خان 10 کروڑ کی مالیت والی گاڑی میں منت ہاؤس پہنچ گئے ،ویڈیو وائرل

بالی ووڈ کے بے تاج بادشاہ کی حالیہ فلم پٹھان باکس آفس پر بلاک بسٹر ثابت ہوئی، اور اب تک سینما گھروں کی زینت بنی ہو ئی ہے۔

فلم پٹھان نے عالمی باکس آفس پر 1000 کروڑ سے زائد کا شاندار بزنس کرکے ناقدین کے منہ بند کردیے ہیں، یہی وجہ ہے کہ شاہ رخ نے خود کو رولز رائس کار کا تحفہ دیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان نے پٹھان کی کامیابی کا جشن منانے کےلیے لگژری کار رولز رائس خریدی ہے، اور انہیں ممبئی کی سڑکوں پر اسے چلاتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ نے 10 کروڑ روپے مالیت کی کار خریدی، جو بھارت کی سب سے مہنگی کار ہے۔

رپورٹس کے مطابق اس کار کی شوروم پرائس 8 کروڑ 20 لاکھ ہے لیکن اس میں اپنی پسند کے آپشن آن کرانے پر یہ 10 کروڑ کی ہوجاتی ہے

متعلقہ خبریں

Exit mobile version