Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نامور امریکی گلوکارہ نے خودکشی کرلی

نامورامریکی گلوکارہ کوکو لی نے 48 سال کی عمر میں خودکشی کرلی۔

بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق اتوار کو کوکو لی خودکشی کی کوشش کرنے کے بعد کوما میں چلی گئی تھیں جس کے بعد بدھ کو ہانگ کانگ کے اسپتال میں ان کی موت ہوگئی۔

رپورٹس کے مطابق گلوکارہ کی دونوں بہنوں نے موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوکو لی نے ڈپریشن سے لڑنے کی کوشش کی اور اس کے لیے انہوں نے مدد بھی طلب کی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ کوکو لی کافی وقت سے ڈپریشن کا شکار تھیں اور چند ماہ کے دوران ان کی حالت بہت خراب ہوگئی تھی۔

رپورٹس کے مطابق گلوکارہ ہانگ کانگ میں ہی پیدا ہوئی تھیں اور ان دنوں یہیں رہ رہی تھیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version