ٹی وی کی نامور اداکارہ و ماڈل نیا شرما حال ہی میں مقبول ترین ڈانس ریئلٹی شو ‘جھلک دکھلا جا’ 11 میں بطور ڈانسر جلوہ گر ہوئی ، اور اپنی ڈانس میں مہارت دکھا کر سب کے دل جیت لئے۔
نیا شرما اکثر سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں لیکن اکثر انہیں اپنی بولڈنس کی وجہ سے تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔
اداکارہ نیا شرما نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی ڈانس ویڈیو پوسٹ کی ، اس ویڈیو میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ نیا شرما کافی مہارت سے ڈانس کر رہی ہیں۔
نیا شرما کی یہ تازہ ویڈیو انٹرنیٹ پر کافی تیزی سے وائرل ہورہی ہیں۔
