بھارتی ہدایتکار راجکمار ہیرانی اور سپر اسٹار شاہ رخ خان کی فلم ’’ڈنکی‘‘ کے ڈیجیٹل رائٹس کا سودا ہوگیا ہے۔
اس حوالے سے جاری رپورٹس کے مطابق ڈنکی کے ڈیجیٹل حقوق 155 کروڑ روپے میں جیو سنیما کو فروخت کیے گئے ہیں۔ “یہ کسی ایک زبان میں ریلیز ہونے والی فلم کے لیے ہندوستانی سنیما کی تاریخ کا سب سے بڑا سودا ہے۔
ڈنکی کی طرف سے حاصل کی گئی رقم اس سے بھی زیادہ ہے جو جوان نے Netflix سے ہندی ورژن کے لیے حاصل کی تھی۔”
راجکمار ہیرانی بلاشبہ ہندوستانی سنیما کے سب سے بڑے ہدایت کار ہیں، جنہوں نے سماجی کامیڈی کے میدان میں کلاسیکی اداکاری سے سامعین کا دل بار بار جیتا۔ ان کی اگلی فلم ڈنکی ہے جس میں شاہ رخ خان مرکزی کردار میں نظر آئیں گے اور یہ 2023 کی سب سے زیادہ انتظار کی جانے والی فلموں میں سے ایک ہے جو کہ فلم 22 دسمبر 2023 کو ریلیز کی جائیگی۔
ذرائع کے مطابق “ہندوستان کے دو سب سے بڑے عالمی آئیکن ایک ساتھ مل کر ایک ایسی فلم بنا رہے ہیں جو کہ عالمی سطح پر اثر انداز ہوسکتی ہے۔
