بالی ووڈ کے کنگ خان، شاہ رخ خان کی فلم ’’جوان‘‘ کے ٹریلر پر بھائی جان، سلمان خان کی جانب سے زبردست ردعمل پیش کیا گیا ہے۔
اداکار سلمان خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر فلم ’جوان‘‘ کا ٹریلر شیئر کیا ہے اور اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ، ’ یہ ایسی فلم ہے جسے ہمیں صرف سینما گھروں میں ہی دیکھنا چاہیے۔‘‘
انہیں آخری بار اس سال سدھارتھ آنند کی جاسوسی تھرلر فلم پٹھان میں ساتھ ساتھ لڑتے دیکھا گیا تھا۔ جب کہ سلمان کے پاس جوان میں کوئی کیمیو نہیں ہے، لیکن انہوں نے پھر بھی اپنے دوست اور دیرینہ ساتھی اداکار کو سراہا ہے۔
سلمان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جوان پریویو شیئر کیا جس کے کیپشن میں، انہوں نے لکھا، “پٹھان جوان بن گیا، شاندار ٹریلر، بہت پسند آیا۔ اب یہ اس قسم کی فلم ہے جسے ہمیں صرف سینما گھروں میں دیکھنا چاہیے۔ میں یقینی طور پر اسے پہلے دن دیکھوں گا۔ مزہ آہ گیا واہ..”
خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے شاہ رخ خان کی جانب سے باضابطہ طور پر فلم ’’جوان‘‘ کا ٹریلر جاری کیا گیا تھا جس میں اداکار دو مختلف انداز میں نظر آئے۔
اس ٹریلر نے شائقین میں جوش و خروش پیدا کردیا ہے اور اس کی ریلیز کا بےصبری سے انتظار کیا جارہا ہے جو کہ رواں سال کے ماہ ستمبر کی 7 تاریخ کو سینیما گھروں میں ریلیز کی جائیگی۔
اس فلم میں نینتھارا، وجے سیتھوپتی، دیپیکا پڈوکون، سانیا ملہوترا، پریامانی اور ردھی ڈوگرا بھی ایک خاص کردار میں نظر آئیں گے۔ اس میں سنجے دت اور تھلاپتی وجے بھی اہم کردار میں نظر آئیں گے۔
