اداکارہ کرینہ کپور نے یورپ میں اپنی چھٹیوں کی کئی نئی تصاویر شیئر کی ہیں۔ وہ اس وقت اپنے شوہر سیف علی خان اور بچوں تیمور علی خان اور جہانگیر علی خان کے ساتھ سفر کر رہی ہیں۔ کرینہ اپنی چھٹیوں سے انسٹاگرام پر تصاویر پوسٹ کرتی رہی ہیں۔
جمعہ کو انسٹاگرام پر کرینہ نے اپنی ایک تصویر پوسٹ کی جس میں، وہ پہاڑ کے ساتھ ہریالی کے درمیان کھڑی ہوئی نظر آئیں جہاں اداکارہ نے پیچھے دیکھتے ہوئے تصویر کے لیے پوز دیا۔ تصویر میں، کرینہ ایک شال لپیٹی ہوئی نظر آرہی ہیں۔
کرینہ نے اپنے انسٹاگرام اسٹوریز پر مزید تصاویر پوسٹ کیں ہیں جس میں وہ مختلف مناظر دیکھاتی ہوئی اور مختلف انداز میں پوز کرتی ہوئی نظر آئی ہیں۔
شائقین کرینہ کو دی کریو میں دیکھیں گے جن میں تبو، کریتی سینن اور دلجیت دوسانج بھی شامل ہیں۔ دی کریو 22 مارچ 2024 کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائیگی۔
وہ ہدایت کار سوجوئے گھوش کی تھرلر فلم میں بھی نظر آئیں گی جو کتاب دی ڈیوشن آف سسپیکٹ ایکس پر مبنی ہے۔ اس میں وجے ورما اور جیدیپ اہلاوت بھی ہیں۔ اس کے علاوہ ان کے پاس ہدایت کار ہنسل مہتا کی اگلی بلا عنوان فلم بھی موجود ہیں۔
