معروف و ہردلعزیزاداکارہ کرینہ کپور اور ان کے شوہر و اداکار سیف علی خان کی بیٹوں کے ہمراہ یورپ کی سیر کرتے ہوئے تصاویر نے مداحوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی۔
بیبو کے نام سے جانی جانے والی اداکارہ کرینہ کپور نے گزشتہ دنوں اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر گرمیوں کی چھٹیاں ملنے پر خوشی کا اظہار کیا تھا، تاہم اب اداکارہ فیملی سمیت یورپ کے سیر سپاٹے کرنے میں مصروف ہیں۔
واضح رہے کہ کرینہ کپور خان نے 16 اکتوبر 2012 کو نواب خاندان کے صاحبزادے و بھارتی اداکار سیف علی خان سے شادی کی تھی جو کہ اداکار کی دوسری شادی تھی، کرینہ سے قبل سیف امریتا سنگھ سے رشتۂ ازدواج میں منسلک تھے جن سے ان کا ایک بیٹا ابراہیم علی خان اور بیٹی سارا علی خان ہیں، تاہم یہ شادی 13 سال بعد 2004 میں ختم ہوگئی تھی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
