بالی ووڈ کی با صلاحیت اداکارہ ہما قریشی نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں اپنی پہلی فلم کا معاوضہ صرف اور صرف 75 ہزار بھارتی روپے ادا کیا گیا، جس وجہ سے کافی عرصے تک ان میں اعتماد کی کمی رہی۔
انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں شوبز پر بات کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے 2010 میں اداکاری کا آغاز کیا اور انہیں پہلی فلم ’گینگ آف واسع پور‘ کی پیش کش ہوئی۔
ہما قریشی کے مطابق انہوں نے متعدد بڑے اداکاروں کے ساتھ ورناسی میں فلم کی شوٹنگ میں حصہ لیا، اس وقت تک انہیں یہ علم ہی نہیں تھا کہ فلم میں ان کا کردار کتنا اہم ہے۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ انہیں اس بات کا علم نہیں تھا کہ وہ فلم میں مرکزی کردار میں دکھائی دیں گی اور یہ کہ فلم کی شوٹنگ کے دوران کسی طرح کی کوئی سہولیات نہیں تھیں۔
ہما قریشی کا کہنا تھا کہ آج کل فلموں کی شوٹنگ کے دوران نہ صرف سیکیورٹی ملتی ہے جب کہ دیگر کئی سہولیات بھی میسر ہوتی ہیں لیکن اس وقت ایسا کچھ نہیں تھا۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ انہیں اپنی پہلی فلم کا معاوضہ صرف اور صرف 75 ہزار بھارتی روپے ادا کیا گیا، جس وجہ سے کافی عرصے تک ان میں اعتماد کی کمی رہی۔
ہما قریشی کا کہنا تھا کہ جب فلم آئی اور انہوں نے اپنا کردار مرکزی دیکھا تب انہوں نے سوچا کہ کیا انہیں اپنا معاوضہ زیادہ لینا چاہئیے تھا لیکن اس وقت کافی دیر ہو چکی تھی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
