Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کترینہ کیف سے موازنہ پر زرین خان پریشان، بڑا بیان دیدیا

بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف سے موازنہ پر زرین خان کا کہنا ہے کہ’اس انڈسٹری کے لوگوں نے مجھے اپنی انفرادیت ثابت کرنے کا موقع نہیں دیا’۔

زرین خان نے کہا ہے کہ کیرئیر کے آغاز میں کترینہ کیف سے موازنہ کرنے سے انہیں ابتدا میں خوشی ہوئی لیکن جلد ہی موازنہ الٹا ہو گیا۔

زرین خان کا کہنا تھا کہ کترینہ کیف کے ساتھ موازنہ ان کے کریئر پر ’بیک فائر‘ ہوا کیونکہ فلم انڈسٹری نے انہیں اپنی انفرادیت ثابت کرنے کا موقع نہیں دیا۔

اداکارہ نے ایک حالیہ انٹرویو میں کہاکہ  وہ بالی ووڈ میں اپنے ابتدائی سالوں کے دوران ‘لفظی طور پر کھوئے ہوئے بچے کی طرح’ تھیں کیونکہ وہ فلمی پس منظر سے نہیں آئی تھیں۔

زرین خان نے یہ بھی کہا کہ ابتدائی طور پر وہ ‘کترینہ سے موازنہ کرکے بہت خوش تھیں’۔  وہ اداکارہ کی مداح ہیں، اور اسے ‘واقعی خوبصورت’ پایا۔

زرین نے اپنی اداکاری کا آغاز 2010 کی فلم ویر سے کیا تھا۔ وہ سلمان خان کی طرف سے شروع کردہ نئے آنے والوں میں سے ایک تھیں۔ ان کا موازنہ فوری طور پر کترینہ سے کیا گیا، جنہوں نے اس وقت تک سلمان کے ساتھ کئی فلموں میں کام کیا تھا، جیسے کہ میں نے پیار کیوں کیا (2005) اور پارٹنر (2007)۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

 

 

متعلقہ خبریں

Exit mobile version