بالی ووڈ کی معروف اور باصلاحیت اداکارہ دیپیکا پڈوکون کی نئی بولڈ تصویر پر ان کے شوہر اور اداکار رنویر سنگھ کی جانب سے ردعمل دیا گیا ہے۔
حال ہی میں اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام پر بکنی میں اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے جس نے بہت سے لوگوں کو حیران کردیا ہے۔
اس تصویر میں دیپیکا پڈوکون کو بلیک اینڈ وائٹ بکنی میں اپنی ایک پرانی اور یادگار تصویرمیں دیکھا جاسکتا ہے۔
اس تصویر پر مداحوں کی جانب سے حیرانگی کا اظہار کیا گیا ہے لیکن یہ ان کے اداکار شوہر رنویر سنگھ کا تبصرہ تھا جس نے سب کی توجہ مبذول کرلی۔
اس پوسٹ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے رنویر نے لکھا، ’’انتباہ اچھا ہوتا۔‘‘
اسکے علاوہ فیشن ڈیزائنر منیش ملہوترا اور بھومی پیڈنیکر نے فائر ایموجیز کے ساتھ تبصرہ کیا۔ اس دوران بپاشا باسو نے بھی ان کی تعریف کی۔
واضح رہے کہ یہ تصویر فلم پٹھان کی کی شوٹنگ کے دوران لی گئی تصاویر میں سے ایک ہے جب اسپین میں شوٹنگ کی جارہی تھی۔
خیال رہے کہ دیپیکا، ناگ اشون کی کالکی 2898 AD میں نظر آئیں گی، جس کی نقاب کشائی سان ڈیاگو کامک کون 2023 میں ہوئی تھی۔ دیپیکا نے اس تقریب میں حصہ نہیں لیا کیونکہ وہ اسکرین ایکٹرز گلڈ-امریکن فیڈریشن آف ریڈیو اینڈ ٹیلی ویژن آرٹسٹ کی رکن ہیں جو ہڑتال پر ہے۔ فلم میں پربھاس اور امیتابھ بچن بھی ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
