کبیر سنگھ، گڈ نیوز اور شیرشاہ جیسی فلموں میں اپنی شاندار اداکاری کے لیے مشہور بالی ووڈ اداکارہ کیارا ایڈوانی نے 31 جولائی کو اپنی 31 ویں سالگرہ منائی ہے۔
حال ہی میں اداکارہ نے اپنی سالگرہ کے موقع پر اپنے شوہر اور اداکار سدھارتھ ملہوترا کے ساتھ اپنی ایک خوبصورت ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔
اس ویڈیو میں کیارا کو سدھارتھ کے ساتھ پانی میں لطف اندوز ہوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ ارد گرد کا منظر ایک خوبصورت نظارہ پیش کر رہا ہے۔
بعدازاں سدھارتھ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر اس خوشگوار ویڈیو کو شیئر کیا جو اصل میں کیارا نے اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی تھی۔

اپنی اسٹوری میں اداکار نے اپنی اہلیہ کو سالگرہ کی مبارکباد بھی پیش کی اور ایک ساتھ اچھا وقت گزارنے کے متعلق بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
خیال رہے کہ سدھارتھ ملہوترا اور کیارا اڈوانی نے رواں سال 7 فروری کو راجستھان کے جیسلمیر میں ایک خوابیدہ شادی کی تقریب میں شادی کی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں