بھارت کے معروف آرٹ ڈائریکٹر نتن دیسائی نے خودکشی کیوں کی اور ان کی موت کیسے ہوئی ہے، اس حوالے سے پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق معروف آرٹ ڈائریکٹر نتن دیسائی بدھ کی صبح مہاراشٹر کے ضلع رائے گڑھ میں اپنے اسٹوڈیو میں مردہ پائے گئے جس کے بعد ان کی لاش کو فوری طور پر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا تھا۔
جہاں پولیس کو خودکشی کا شبہ تھا، ابتدائی نتائج سے یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ موت کی وجہ پھانسی لگنا ہے۔
جاری تفتیش کے حصے کے طور پر، پولیس نے چار ڈاکٹروں کی ٹیم کی مدد سے متوفی کی لاش کا پوسٹ مارٹم کیا اور ابتدائی نتائج کے مطابق موت کی وجہ پھانسی لگنا ہے تاہم مزید تفتیش جاری ہے۔
اس کے علاوہ تحقیقات کے دوران پولیس نے وائس ریکارڈر میں آڈیو نوٹ دریافت کیے اور ان کی جانچ کے لیے سائبر فرانزک ماہرین کی مدد طلب کی ہے جس سے یہ انکشاف ہوا ہے کہ نتن دیسائی نے بدھ کی صبح اپنے ایک ملازم کو اسٹوڈیو سے وائس ریکارڈر واپس لینے کو کہا تھا۔
پولیس نے بتایا کہ بالی ووڈ کے آرٹ ڈائریکٹر نتن چندرکانت دیسائی نے اپنی موت سے قبل 11 آڈیو پیغامات ریکارڈ کیے تھے۔ آڈیو ریکارڈر کو جانچ کے لیے فرانزک سائنس لیبارٹری (FSL) بھیج دیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق مسٹر دیسائی نے آڈیو پیغامات میں کچھ لوگوں کا نام لیا ہے جن سے وہ ناراض تھے۔ پولیس تاحال ان افراد کے نام ظاہر نہیں کر رہی تاہم ان کا کہنا ہے کہ ایف ایس ایل رپورٹ کے بعد تفتیش کا رخ بدل سکتا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
