Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ویڈیو؛ جوان کے گانے ’چلیا‘ میں شاہ رخ خان کا ایک بار پھر رومانوی انداز

جوان اپ ڈیٹ:کنگ آف رومانس شاہ رخ خان  نے فلم کا ایک اور نیا گا نا شئیر کیا ہے ، جوکہ ایکشن اور تھرلر سے ہٹ کر رومانوی انداز میں فلمایا گیا ہے۔

شاہ رخ خان نے لو آف جوان چلیا کا ٹیزر پوسٹ کیا جوکہ فینز کو نا صرف پسند آرہا ہے بلکہ سب اب جوان کا مزید بے تابی سے انتظار کر رہے ہیں، یہ گانا چودہ اگست کو مکمل ریلیز کیا جائے گا۔

دوسری جانب دیپیکا پڈوکون نے چلیا گانے کا ٹیزر دیکھنے کے بعد شاہ رخ خان اور نینتھارا کے لیے خوشی کا اظہار کیا۔

 بالی ووڈ اسٹار دپیکا پڈوکون بھی فلم جوان میں کنگ خان کے ساتھ دوبارہ جلوہ گر ہونے والی ہیں، ان کا فلم میں ایک خاص لیکن مختصر کردارہے۔

چند ہفتے قبل ریلیز ہونے والے جوان کے ایک ٹیزر میں  پٹھان اداکارہ کے ایکشن سین نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی تھی۔

جیسے ہی شاہ رخ خان نے انسٹاگرام پر چلیا گانے کا ٹیزر ڈراپ کیا، دیپیکا نے اپنی پوسٹ پر خصوصی تبصرہ چھوڑ کر سپر اسٹار اور نینتھارا کے لیے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا  “سوکول !”۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version