Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ڈریم گرل 2 کا نیا گانا ریلیز، آیوشمان کھرانہ اور اننیا پانڈے کا پرجوش انداز

آیوشمان کھرانہ اور اننیا پانڈیا کی آنے والی رومانوی کامیڈی فلم، ڈریم گرل 2 کا دوسرا گانا ریلیز کردیا گیا ہے۔

آیوشمان کھرانہ اور اننیا پانڈے اپنے انتہائی متوقع آنے والے پروجیکٹ ڈریم گرل 2 کے ساتھ سامعین کا دل جیتنے کے لیے تیار ہیں جو کہ رواں ماہ 25 تاریخ کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائیگی۔

حال ہی میں اس فلم کا پہلا ٹریک ’دل کا ٹیلیفون‘ جاری کیا گیا تھا جسے مداحوں کی جانب سے کافی پذیرائی حاصل ہوئی اور اب اس فلم کا دوسرا ٹریک ’ناچ‘ بھی جاری کردیا گیا ہے  جس میں آیوشمان اور اننیا کی پرجوش پرفارمنس نے سب کی توجہ حاصل کرلی ہے۔

 

خیال رہے کہ آیوشمان اور اننیا کی یہ ایک ساتھ پہلی فلم ہے جس کی ہدایتکاری راج شانڈیلیا نے کی ہے ۔

سال 2019 کی سپر ہٹ رومانٹک کامیڈی کا سیکوئل ڈریم گرل، ڈریم گرل 2 سے لوگوں کی بہت سی توقعات وابستہ ہیں  اور آیوشمان کھرانہ کو بطور پوچا دیکھنے کے لئے بے تاب ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version