Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عامر خان کے صاحبزادے بھی بالی وڈ میں انٹری کیلئے تیار؟

بالی ووڈ کے سپر اسٹار عامر خان کے بڑے بیٹے جنید خان  تھائی فلم ون ڈے کے ریمیک میں کام کریں گے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عامر خان اپنے بیٹے جنید خان کے ساتھ ایک فلم بنانے کے لیے تیار ہیں، سپر اسٹار کو 2016 کا یہ تھائی رومانوی ڈرامہ بے حد پسند آیا، جس کے بعد انہوں نے پچھلے سال اس کے آفیشل ریمیک کے حقوق بھی حاصل کر لیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق سنیل پانڈے جو کہ عامر خان کے ساتھ کئی سالوں سے کام کر رہے ہیں ، وہ اس  فلم کی ہدایت کاری کے فرائض سرانجام دیں گے۔

تھائی فلم ون ڈے:

اس تھائی فلم کو ہندوستانی تناظر میں خوبصورتی سے ڈھالا گیا ہے۔ جنید خان اس میں مرکزی کردار ادا کریں گے جبکہ ان کے مد مقابل ہیروئن کے حوالے سے کوئی نام فی الحال سامنے نہیں آیا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

 

متعلقہ خبریں

Exit mobile version