شاہ رخ خان کی جوان کے حوالے سے روز بروز بڑھتی ہوئی توقعات کے دیکھتے ہوئے میکرز نے فلم کی ریلیز سے تقریباً دو ہفتے قبل امریکا میں بھی ایڈوانس بکنگ شروع کر دی ہے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کنگ خان کی آنے والی فلم جوان کو بیرون ملک ریلیز کے پہلے دن سپر ہٹ فلم پٹھان کے 37 کروڑ روپے کی کمائی کے مقابلے میں تقریباً 50کروڑ روپے کے بزنس کی توقع کی جا رہی ہے۔
شاہ رخ خان کے جوان کی ایڈوانس بکنگ امریکا سمیت کچھ بین الاقوامی مارکیٹوں میں شروع ہو چکی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، فلم کی ابتدائی بیرون ملک پری سیلز ‘انتہائی حوصلہ افزا ہے اور کئی علاقوں میں شاہ رخ کی حالیہ بلاک بسٹر پٹھان سے بہتر ہیں’۔
میکرز نے متحدہ عرب امارات میں بھی فلم کی ایڈوانس بکنگ شروع کر دی ہے۔
اس حوالے سے شاہ رخ خان کے فین کلبوں نے ٹوئٹر اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر مداحوں کو مطلع کیا کہ چار بڑی ملٹی پلیکس چینز جیسے Vox، Novo، Reel اور Roxy نے 15 اگست کو فلم کے لیے ایڈوانس بکنگ شروع کر دی ہے۔
#Jawan Advance Booking Opened in UAE .
Four Major Multiplex chains Vox, Novo, Reel, Roxy, and Others have opened. Fans from UAE get your tickets booked now. #ShahRukhKhan is Ready!! pic.twitter.com/BtjlkZ9Y8P
— JUST A FAN. (@iamsrk_brk) August 15, 2023
جوان کی ہدایت کاری ایٹلی نے کی ہے، جسے گوری خان نے پروڈیوس کیا ہے، جسے 7 ستمبر 2023 کو دنیا بھر کے سینما گھروں میں ہندی، تامل اور تیلگو زبانوں میں ریلیز کیا جائے گا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
