Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کرینہ کپور کی جہانگیر اور تیمور علی خان کے ساتھ تصاویر ہوئیں وائرل

بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور خان کی اپنے دونوں بیٹوں جہانگیر اور تیمور علی خان کے ساتھ نئی تصاویر کاففی وائرل ہورہی ہیں۔

حال ہی میں اداکارہ کو اپنے بیٹوں کے ہمراہ ایک نمائش میں شرکت کرتے دیکھا گیا تھا جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی شیئر کی گئیں ہیں۔

ان تصویر میں کرینہ کو جہانگیر اور تیمور  کے ساتھ خوشگوار دن گزارتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

دراصل اداکارہ نے اپنے بیٹوں تیمور اور جہانگیر کے ساتھ ممبئی کے NMACC (نیتا مکیش امبانی کلچرل سینٹر) میں ایک بصری فن کی نمائش کا دورہ کیا۔

ان کے دورے کی ایک تصویر میں کرینہ اپنے بیٹوں کے ساتھ ‘اسپگیٹی ورلڈ’ میں تصویر کھنچواتے ہوئے دکھائی دے رہی ہیں۔

ایک اور تصویر میں تیمور بیڈ پر لیٹے نظر آ رہے ہیں، جب کہ کرینہ اپنے فون پر ان کی تصویر کلک کر رہی ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version