Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کم عمری میں میری جسامت پر تنقید کی جاتی تھی، عالیہ بھٹ کا انکشاف

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ، جنہوں نے حال ہی میں ہارٹ آف اسٹون سے ہالی ووڈ  میں ڈیبیو  کیا ہے اور ساتھ ہی ساتھ دنیا بھر میں اپنی خوبصورت کے جلوے بکھیرتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔

عالیہ اکثر چھوٹی عمر میں جسمانی امیج کے مسائل کے ساتھ اپنی جدوجہد کے بارے میں بات کرتی رہی ہیں اور حال ہی میں اپنے ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ نے انکشاف کیا کہ جب انہوں نے راہا کو جنم دیا تو انہیں معلوم ہوا کہ انسانی جسم کتنا معجزاتی ہوتا ہے۔

اداکارہ نے بتایا کہ کہ جب وہ چھوٹی تھیں تو ان کی جسامت پر تنقید کی جاتی تھی اور خود بھی وہ اپنے جسم کی وجہ سے پریشان تھیں لیکن اس حوالے سے یہ کہنا مناسب ہوگا کہ ، ’’آپ کے پاس آگے بہت لمبی زندگی موجود ہے اور آپ نہیں جانتے کہ اس میں آپ کاجسم کس طرح نظر آئے گا، اس لئے اس کی فکر نہیں کریں‘‘۔

خیال رہے کہ ماضی میں ایک انٹرویو کے دوران عالیہ بھٹ نے باڈی امیج کے مسائل کے ساتھ اپنی جدوجہد کے بارے میں بات کی تھی اور کہا تھا کہ، “چونکہ میں کیمرے کا سامنا کر رہی ہوں، اس لیے میں نے اپنے کھانے، پرہیز، وزن اور جس طرح سے میں دیکھ رہا ہوں، کے حوالے سے برسوں سے اپنے آپ پر بہت سختی کی ہے۔”

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version