Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اللو ارجن، نیشنل ایوارڈ جیتنے والے پہلے تیلگو اداکار بن گئے

اداکار اللو ارجن نے اپنی بلاک بسٹر پشپا: دی رائز کے لیے بہترین اداکار کا نیشنل ایوارڈ جیت کر تاریخ رقم کی ہے۔

جمعرات کو 69ویں نیشنل فلم ایوارڈز کا اعلان کیا گیا جس میں اللو کو بہترین اداکار کے ایوارڈ سے نوازا گیا جس کے بعد وہ نیشنل ایوارڈ جیتنے والے پہلے تیلگو اداکار بن گئے ہیں۔

بعدازاں اس جیت کا جشن مناتے ہوئے اللو ارجن کی اپنی ٹیم کے ہمراہ ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں انہیں جشن مناتے ہوئے اور جذباتی ہوتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہدایت کار سوکمار کو پشپا کے اداکار جذباتی ہونے پر گلے لگائے ہوئے ہیں جبکہ فلم کی باقی ٹیم نے اداکار کی کامیابی پر خوش ہوتی اور جشن مناتی نظر آئی جس میں میڈیا اور فوٹوگرافروں کو بھی بلایا گیا تھا۔

پشپا: دی رائز، جس کی ہدایت کاری سوکمار نے کی ہے۔ 17 دسمبر 2021 کو ریلیز ہونے والی اس فلم میں اللو ارجن نے پشپاراج عرف پشپا، ایک ٹرک ڈرائیور کا کردار ادا کیا، جو روزی کے لیے سرخ صندل کی لکڑی اسمگل کرتا ہے۔ رشمیکا مندنا نے خاتون مرکزی کردار سری والی کا کردار ادا کیا جبکہ فہد فاصل کو مرکزی مخالف کے طور پر متعارف کرایا گیا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version