Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

جوان کا نیا ریکارڈ؛ شاہ رخ خان کی فلم کا پہلا شو صبح 6 بجے لگے گا

شاہ رخ خان کی ایٹلی کی ہدایت کاری میں بننے والی ایکشن  فلم جوان نے ایک اور نیا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جوان ممبئی کے آئیکونک گیٹی گلیکسی تھیٹر میں صبح 6 بجے کا شو کروا کر ایک ریکارڈ بنانے کے لیے تیار ہے۔

شاہ رخ خان یونیورس فین کلب کے مطابق جو کہ کنگ خان کا سب سے بڑا فین کلب ہونے کا دعویٰ کرتا ہے، انہوں نے  مذکورہ شو کو ممبئی کے سب سے زیادہ نامور تھیٹر میں منعقد کرنے کا اعلان کردیا ہے ۔

اس حوالے سے ٹکٹ کی بکنگ کے لئے بھی سوشل میڈیا پر معلومات پوسٹ کی گئی ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

 

متعلقہ خبریں