Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

تامل اداکار وجے سیتھوپتی نے شاہ رخ خان کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے

جوان میں مخالف کردار ادا کرنے والے معروف تامل اداکارجے سیتھوپتی نے شاہ رخ خان کی شخصیت کی تعریف کی ہے۔

حال ہی میں چنئی میں منعقد ہونے والے گرینڈ آڈیو لانچ ایونٹ کے دوران وجے سیتھوپتی نے شاہ رخ اور ان کی انسانیت کی تعریف کی ہے۔

 

وجے نے کہا، “شاہ رخ خان صاحب کے بارے میں سب سے اچھی بات یہ ہے کہ لوگوں کے ساتھ یکساں برتاؤ کیا جائے، چاہے وہ چھوٹے، بڑے یا علاقائی اداکار کیوں نہ ہوں۔ میری ملاقات شاہ رخ خان صاحب سے میلبورن میں ہوئی اور انہوں نے کہا کہ میں بہت اچھا اداکار ہوں، بعد میں اس کے بعد انہوں نے مجھے جوان کی پیشکش کی۔”

انہوں نے مزید کہا، “ایک اچھے فنکار کو کسی کردار کو زندگی دینے کے لیے ایک اچھا انسان ہونا چاہیے۔ شاہ رخ خان ایک عظیم انسان ہیں، جو سب سے یکساں محبت کرتے ہیں۔ مجھے ان کی بے ساختگی اور علم بہت پسند ہے۔”

خیال رہے کہ وجے سیتھوپتی جو جوان میں شاہ رخ خان کے ساتھ اسکرین اسپیس شیئر کرتے نظر آئیں گے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version