Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شاہ رخ خان کی گانا ’زندہ بندہ‘ پر ڈانس پرفارمنس نے دھوم مچادی

برج خلفیہ پر جوان کے ٹریلر لانچ کی تقریب کے دوران کنگ خان کی  ڈانس پرفارمنس نے دھوم مچادی ہے۔

حال ہی میں دبئی میں دنیا کی سب سے اونچی عمارت برج خلیفہ کے مقام پر ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں شاہ رخ خان نے بھی اپنی شرکت کو یقینی بنایا۔

اس موقع پر کنگ خان کو لائیو دیکھنے کے لیے مداحوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی اور سپر اسٹار کی شرکت نے اس شام کو سب کے لیے یادگار بنادیا۔

تقریب کے دوران  کے دوران شاہ رخ خان نے جوان کے گانے زندہ بندہ پر اپنی لائیو ڈانس پرفارمنس سے شائقین کو خوش کیا جبکہ اداکار کو چلیا چلیا گانے کے عربی ورژن پر ڈانس کرتے بھی دیکھا گیا، جو اسی رات ریلیز ہوا تھا۔

شاندار تقریب کے اختتام کے بعد، وعدے کے مطابق، شاہ رخ خان اپنے مداحوں کے جتنا قریب ہو سکے گئے، محبت اور احترام کے ساتھ ان کا استقبال کیا اور اپنے اسٹائل میں پوز بھی کیا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version