Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شاہ رخ خان اور امیتابھ بچن کی ایک ساتھ دوبارہ اسکرین پر واپسی کی ویڈیو وائرل

لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن اور شاہ رخ خان کے 17 سال کے وقفے کے بعد دوبارہ ملنے پر مداح بے حد پرجوش ہیں۔

اس حوالے سے ایک ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے جس میں  دونوں اداکاروں کو ایک ساتھ بھاگتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو کو آنے والے پروجیکٹ کے بارے میں کسی معلومات کے بغیر صرف ان الفاظ کے ساتھ جاری کیا گیا تھا، “جلد آرہا ہے!”

اندرونی ذرائع کے مطابق، یہ ایک دلچسپ پروجیکٹ ہے جس میں امیتابھ اور شاہ رخ خان ایک بار پھر ایک ساتھ اسکرین شیئر کریں گے۔

اس سے قبل، شاہ رخ نے اپنی فلم جوان کی ریلیز سے قبل مداحوں کے ساتھ AskSRK سیشن کا انعقاد کیا تھا جس دوران، ایک مداح نے امیتابھ کے ساتھ دوبارہ کام کرنے کا تجربہ پوچھا۔

اس سوال پر، کنگ خان نے جواب دیا، ” @SrBachchan کے ساتھ اتنے سالوں بعد کام کرنے میں بہت مزہ آیا۔

خیال رہے کہ شاہ رخ اور امیتابھ نے ایک ساتھ کبھی خوشی کبھی غم اور کبھی الوداع نہ کہنا جیسی کامیاب فلموں میں کام کیا ہے۔ یہ جوڑی حال ہی میں آیان مکھرجی کے برہمسترا کا حصہ تھی لیکن انہوں نے اسکرین شیئر نہیں کی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version